ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نائجیریا میں فرقہ وارانہ تشدد میں پچپن افراد ہلاک

نائجیریا میں فرقہ وارانہ تشدد میں پچپن افراد ہلاک

Sun, 21 Oct 2018 20:47:20    S.O. News Service

کادونا،21اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نائجیریا کی شمالی ریاست کادونا میں گزشتہ چند روز سے جاری فرقہ وارانہ جھڑپوں میں پچپن افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی پولیس کمیشنر احمد عبد الرحمان کے مطابق یہ جھڑپیں کاسووان مغانی نامی علاقے کی دو مقامی برادریوں کے درمیان ہوئیں۔ان پرتشدد جھڑپوں میں ملوث ہونے کے شبے پر بائیس افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حالات پر قابو پانے کے لیے ریاست کی جانب سے علاقے میں جمعرات کے دن سے کرفیو نافذ ہے۔


Share: